عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کے روز ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی حفاظت کے حوالے سے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بات چیت کی۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزارت خارجہ ایران میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ایران میں موجود تمام بھارتی طلباء کی سلامتی و فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا:
میں نے ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ایران کی صورت حال، خصوصاً وہاں موجود کشمیری طلباء کی فلاح و بہبود اور سلامتی کے حوالے سے بات کی ہے۔ وزیر موصوف نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وزارت خارجہ ایران میں اپنے ہم منصبوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور ایران میں موجود تمام بھارتی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
قبل ازیں، عمر عبداللہ نے چیف منسٹر جموں و کشمیر کے دفتر کے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا:میں ایران میں پیدا ہوتی صورت حال، بالخصوص تہران، شیراز، قم اور دیگر شہروں میں موجود کشمیری طلباء کے بارے میں وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ وزارت خارجہ ایرانی حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورت حال کا تقاضا ہوا تو طلباء کی واپسی کا فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا اور طلباء کی سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
“ایک والد کی حیثیت سے میں تمام والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ میری حکومت اس اہم اور تیزی سے بدلتی صورتحال پر مکمل اور مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایران میں کشمیری طلباء کی حفاظت کے حوالے سے وزیر خارجہ سے عمر عبداللہ کی بات چیت
