غلام نبی رینہ
کنگن/ وسطی ضلع گاندربل کے بابا نگری وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا 129وا سالانہ عرس شروع ہوگیا ہےـ
عرس میں شرکت کے لئے جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں زائرین بابا نگری وانگت کنگن پہنچ چکے ہیں ـ
زائرین کے لئے کھانے پینے اور رہائشی سہولیات کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جن کی نگرانی زیارت شریف کے سجادہ نشین اور ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف احمد خود کررہے ہیں ـ
ادھر ضلع انتظامیہ کی طرف سے زائرین کے لئے طبی سہولیات پینے پانی ،بجلی کی معقول فراہمی کے علاوہ تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں یہ عرس ہر سال 8اور 9جون کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے جس میں تقریباًایک لاکھ سے زائد زائرین شرکت کرتے ہیںـ
8 جون کو زیارت میں رات بھر شب خوانی ، درود ازکار ختم تلمذمات کی جاتی ہے اور 9جون کو دعا کی جاتی ہے جس کے ساتھ عرس اختتام پذیر ہوتا ہے ـ
دریں اثناء اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر رویندر رینہ نے وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کے آستان پر حاضری دی اور اس موقع پر زیارت کے سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی ـ
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
