Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

جوار و باجرہ کی کاشت! | مویشیوں کی بنیادی غذائی ضرورت زراعت

Towseef
Last updated: May 20, 2025 10:57 pm
Towseef
Share
8 Min Read
oplus_1024
SHARE

نوید عصمت

جوار گرمیوں کا ایک اہم اور جانوروں کا پسندیدہ چارہ ہے کیونکہ اس میں اقسام کی مناسبت سے لحمیات تقریباً7 تا 12فیصد ہوتے ہیں۔ جوار چونکہ گرمی اور خشکی برداشت کر لیتی ہے اس لیے گرم علاقوں میںکامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے ۔ اس کا غلہ مرغیوں کی بہترین خوراک ہے ۔اس کی ایک قسم زیادہ دیر تک سبز رہتی ہے۔ جانور اسے رغبت سے کھاتے ہیں۔ اس کے بیج کی پیداوار بھی حوصلہ افزا ہے۔ سبزچارے کی پیداوار 500من فی ایکڑ ہے تاہم اس قسم پر ریڈ لیف سپاٹ بیماری کا حملہ ہوتا ہے ۔ اس لئے اس کو کاشت کرنے سے پہلے بیج کو سفارش کردہ پھپھوند کش زہر لگانا ضروری ہے۔

باجرہ موسم گرما کا ایک اہم چارہ ہے اور اس کے سبز چارے اور بیج دونوں میں بہت سے غذائی اجزاپائے جاتے ہیں۔یہ فصل دودھیل اور باربر داری والے جانوروں کیلئے یکساں مفید ہے ۔ باجرہ کے غلے کو خصوصاً مرغیوں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں پانی کی کمی کو دوسرے چارہ جات کے مقابلہ میں بہتر طور پر برداشت کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔اس لئے باجرہ کو بارانی علاقوں کی فصل بھی کہا جاتا ہے۔ اسے مارچ میں کاشت کرکے جولائی تک دو یا تین کٹائیاں لے کر بیج کیلئے چھوڑا جاسکتا ہے اور باآسانی 10 من بیج فی ایکڑ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس قسم کے پودے چونکہ قد میں چھوٹے ہوتے ہیں ،لہٰذا اس فصل کے گرنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔اس قسم کی سبز چارے کی پیداوار 500 من فی ایکڑ تک ہے۔ جوار و باجرہ موسم گرما کی چارہ کی اہم فصلیںہیں ،گرم آب وہوا ان فصلوں کیلئے نہایت موزوں ہے ۔ اس فصلوں میں چونکہ خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،اس لیے یہ فصلیں آبپاش اور بارانی دونوں علاقوں میں کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔چارے والی فصلیں مارچ سے جولائی تک حسب ضرورت کاشت کی جا سکتی ہیں جبکہ بیج والی فصلوں کی کاشت شروع جولائی سے وسط جولائی تک مکمل کر لی جائیں۔چارے کی اگیتی فصل میں اگر رواں ملا کر کاشت کر لئے جائیں تو چارے کی غذائیت اورپیداوار بڑھ جاتی ہے۔کاشتکار چاروں کیلئے ان فصلوں کو عام طور پر بذریعہ چھٹہ کاشت کرتے ہیں لیکن چاروں کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول اور بیج والی فصلوں کو ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں بذریعہ ڈرل کاشت کیا جائے۔ان کا بیج زیادہ گہرائی میں نہ جائے کیونکہ ان کے بیج چھوٹے ہوتے ہیںاور اگائو متاثر ہوتا ہے۔ جوار ہلکی کلراٹھی زمین پر بھی کاشت کی جا سکتی ہے لیکن زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے بھاری میرا زمین جہاں پانی کا نکاس اچھا ہو بہترین ہوتی ہے۔باجرہ کی فصل کلراٹھی اور سیم زدہ زمینو ںکے علاوہ ہر قسم کی زمین پر کاشت کی جاسکتی ہے تاہم ہلکی میرا زمین جہاں پانی کا نکاس اچھا ہو ،اس کی کاشت کیلئے موزوں ہے۔ زمین کا ہموار ہونا اچھی پیداوار کا ضامن ہے۔ اگر پچھلی فصل پر مٹی پلٹنے والا ہل نہ چلایا گیا ہو تو ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل اور دو دفعہ کلٹیویٹر بمعہ سہاگہ چلا کر اسے نرم اور بھر بھرا کرلیا جائے۔ چارہ جوارکیلئے 32سے35کلو گرام او ر دانوںکیلئے 6سے 8کلو گرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔ اچھی پیداوار لینے کیلئے ایک فٹ کے فاصلے پر لائنوں میں بوائی کی جائے جبکہ بیج کیلئے فصل ڈیڑھ سے دو فٹ کے فاصلے پرلائنوں میں کاشت کی جائے۔ بارانی علاقوں میں کاشتکار وتر کی کیفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بیج والی فصل کی کاشت کیلئے شرح بیج میں اضافہ کر لیں۔ باجرہ کی چارہ والی فصل کیلئے 4 سے 6 کلو گرام فی ایکڑ بیج استعما ل کیا جائے اوربیج والی فصل کیلئے 2 سے 3 کلو گرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔ صاف ستھرا، صحت مند بیج اچھی پیداوار کا ضامن ہوتا ہے، ا س لیے بوائی سے پہلے بیج کو اچھی طرح صاف کر لیا جائے اوراس کو مناسب پھپھوند کش زہر لگا کر کاشت کیا جائے۔ بوائی سے ایک ما ہ قبل 3یا4ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ یکساں بکھیری اور ہل چلا کرزمین میں ملا یا جائے ۔ اگر فصل کی حالت اچھی ہو تودوسرے پانی کے وقت استعمال ہونے والی یوریا کھاد میںبچت کی جاسکتی ہے۔بارانی علاقوںمیں سفارش کردہ دو بوری نائٹروفاس کھاد بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالی جائیں۔جوار و باجرہ کی فصلوں کو 2سے 3 پانی درکار ہوتے ہیں۔ پہلا پانی بوائی کے تین ہفتے بعد اور بعد میں حسب ضرورت 2 مزید پانی لگائے جائیں۔ بیج والی فصل کو دانے بنتے وقت پانی کی کمی ہر گز نہ آنے دی جائے ورنہ پیداوار اور دانے کا معیار متاثر ہو گا ۔ جوار و باجرہ کی چارہ والی فصلوں کو 50فیصد پھول نکلنے پر کاٹ لینا چاہیے۔اس وقت فصل کاٹنے پر زیادہ پیداوار اور مناسب غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ اگرچارہ جواروالی فصل کا قدتین فٹ سے کم ہو اور فصل پانی کی کمی کا شکار ہو تو اسے جانوروں کو احتیاط سے کھلائیں کیونکہ اس حالت میں اس میں ایک زہریلا مادہ ہائیڈروسائینک ایسڈ(HCN) پیدا ہو جاتا ہے جو جانوروں کیلئے نہایت مضر ہے۔ اس لیے کوشش کی جائے کہ ایک پانی لگا کر چارہ جوار جانوروں کو کھلایا جائے ۔موڈھی فصل کا چارہ کھلانے میں بھی احتیاط برتنی ضروری ہے۔ اس صورت میں بھوسہ وغیرہ یا کوئی اور سبز چارہ اس کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ جوار و باجرہ کی بیج والی فصلیں جب نومبر میں پک کر تیار ہوجائیں تو ان کے سٹے کاٹ کر خشک جگہ پر اکٹھے کر لئے جائیں اور باقی فصل کے گٹھے باندھ کر رکھ دیا جائے اور اسے سردیوں میں جانوروں کو کھلایا جائے ۔

جوار کی فصل پر ریڈ لیف سپاٹ اور پھر بیج والی فصل پر کانگیاری کا حملہ ہوتا ہے ۔ ان بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج صحت مند استعمال کیا جائے اوراس کو سفارش کردہ مناسب پھپھوند کش زہر لگا کر کاشت کیا جائے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی
تازہ ترین
کشمیر میں 23 مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان، کہیں کہیں ہیٹ ویو بھی متوقع
تازہ ترین
بارہمولہ پولیس نے کروڑوں روپیوں کے ضبط شدہ ممنوعہ مواد کو تباہ کر دیا
تازہ ترین
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں وکشمیر نے ہیٹ ویو کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! مغربی دنیا کی معیشت تباہ کن اسلحہ پر مضمر رفتار زمانہ

May 20, 2025
کالممضامین

بے روزگاری میں ذہن کو’’امید کا گھر‘‘ بنائیں مشورے

May 20, 2025
کالممضامین

جموں و کشمیر میں ریونیو ریکارڈز کی جدید کاری لازمی | ریونیو ریکارڈز کو ہریانہ ماڈلز کے طرز پر بنانے کی ضرورت معلومات

May 20, 2025
کالممضامین

حج کیا ہے ؟ | اطمینان و سکون اور رحمت خداوندی سے فیضیاب ہونے کا شرف سفرِ محمود

May 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?