Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا سایہ، فصلیں وقت سے پہلے کاٹنے اور زیرِ زمین بنکر تیار کرنے کا عمل جاری

KU Admin
Last updated: May 6, 2025 11:15 am
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب جموں و کشمیر کے سرحدی دیہات میں خوف و دہشت کی فضا قائم ہے، جہاں مقامی باشندے نہ صرف اپنی فصلیں وقت سے پہلے کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں بلکہ متعدد مقامات پر زیر زمین بنکرز کی تیاری یا مرمت کا عمل بھی زور پکڑ چکا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وقفے وقفے سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ نے ایل او سی سے متصل پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ،کپواڑہ ، اوڑی اور سندربنی کے دیہی علاقوں میں رہنے والے ہزاروں افراد کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔راجوری کے ایک شہری، رفیق احمد نے بتایا، ’ہم رات بھر جاگ کر اپنے بچوں کو محفوظ رکھتے ہیں اور دن کے وقت خستہ حال بنکرز کی مرمت کرتے ہیں تاکہ اگر حالات مزید بگڑیں تو کم از کم پناہ تو ملے۔‘
نوشہرہ کے کسان غلام حسین نے بتایا کہ فصل ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئی، لیکن روزانہ فائرنگ کے خدشے کے پیش نظر انہیں وقت سے پہلے ہی گندم اور دیگر اجناس کاٹنا پڑ رہی ہیں۔ ہمیں ڈر ہے کہ اگر آج نہیں کاٹی تو کل گولے گر سکتے ہیں، سب کچھ تباہ ہو جائے گا۔سرحدی علاقوں میں حالیہ برسوں میں فروغ پانے والی مقامی سیاحت بھی اس کشیدگی کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ کیرن، گریز اور ٹنگڈار جیسے مقامات پر ہوٹل اور ہوم سٹے مالکان بکنگ کینسل ہونے سے پریشان ہیں۔
ایک مقامی ہوم سٹے مالک نے بتایا ’ہمارے خواب تھے کہ اس سال آمدنی بہتر ہو گی، لیکن اب صرف بنکرز اور فائرنگ کی خبریں ہیں۔‘معلوم ہوا ہے کہ گریز اور کیرن جیسے علاقوں میں سیاحوں کی آمد رک گئی ہے، جہاں گزشتہ برسوں میں سیاحتی رش عام تھا۔گریز کے رہائشی تنویر عالم نے کہا، ’پچھلے سال اسی وقت گریز سیاحوں سے بھرا ہوا تھا، مگر اس سال پہلگام حملے کے بعد سے ایک بھی سیاح نہیں آیا۔‘کیرن میں ہوم سٹے چلانے ایک مقامی شہری نے بتایا ’پچھلے برس ہمارے ہاں ہفتوں پہلے سے بکنگ ہو جاتی تھی، مگر اب سب کچھ خالی ہے۔ سیاحوں کی خاموشی گولہ باری سے زیادہ گونج رہی ہے۔‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپواڑہ کے گاؤں میں آلودہ پانی پینے سے 200 سے زائد افراد بیمار
تازہ ترین
13جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا: تنویر صادق
تازہ ترین
سَمسَن، بڈگام میں موبائل نیٹ ورک غائب، طلباء شدید مشکلات سے دوچار
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ
برصغیر

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ کے کھنیتر ٹاپ سے سکیورٹی فورسزنے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?