Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز | کرن رجیجو نے عازمین کو رخصت کیا

Towseef
Last updated: April 30, 2025 11:21 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//حکومت ہند کی وزارت برائے اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی سرپرستی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامی بندوبست میں شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقدس حج سفر پر روانہ ہونے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ بدھ کی رات 8 بجے سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-3079کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجوبذات خود موجود تھے ۔ انہوں نے حجاج کرام کو پھولوں کا ہار پہنا کر رخصت کیا۔اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ہندوستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جادی نائف الرقاص اور وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کے جوائنٹ سیکریٹری سی پی ایس بکشی بھی موجود تھے۔الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے معزز وزیر کا استقبال کیا اور تمام مہمانوں و حجاج کرام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر موصوف نے بھی تمام عازمین حج کو وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے اور اپنی و اپنی وزارت کی جانب سے کامیاب اور پرامن حج سفر کی نیک خواہشات پیش کیں۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے آج کے حج سفر کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ 30 اپریل سے 30 مئی تک جاری رہنے والی سعودی ایئرلائن کی پروازوں میں آج کی پہلی پرواز میں 399 حجاج کرام اور ان کی مدد کے لیے دو اسٹیٹ حج انسپکٹر مدینہ روانہ ہوئے۔ مدینہ میں آٹھ دن قیام کے بعد انہیں مکہ بھیجا جائے گا اور حج کے بعد ان کی واپسی جدہ سے ہوگی۔ عارفی کے مطابق اس سال پچھلے برس کے مقابلے میں دہلی سے دونوں مراحل میں حج پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 30 اپریل سے 15 مئی تک تمام پروازیں مدینہ جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 16 مئی سے 30 مئی تک تمام پروازیں جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے سعودی ایئرلائن کی کل 38 پروازوں کے ذریعے 16000 حجاج کرام حج کے لیے روانہ ہوں گے۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے باہر سے آنے والے حجاج کے قیام کے لیے رام لیلا میدان میں ائر کنڈیشنڈ حج کیمپ قائم کیا ہے۔ حج کیمپ سے ایئرپورٹ تک حجاج کرام کو لے جانے کے لیے بھی ائر کنڈیشنڈ بسوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ترکمان گیٹ پر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ‘حج منزل’ میں عازمین کو سعودی کرنسی ‘ریال’ کی فراہمی کے لیے مختلف بینکوں اور کرنسی ایکسچینج ایجنسیوں کے کاو￿ ٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں مناسب قیمتوں پر حجاج کرام کو سعودی ریال مہیا کیے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامی

سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی

July 10, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

گروگرام میں شدید بارش کے باعث دفاتر کو ورک فرام ہوم کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

فضائیہ کا جنگی طیارہ جگوار گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

July 9, 2025
برصغیر

گجرات میں پل ندی میں گرگیا، 10افراد ہلاک، کئی لاپتہ | مودی اور راہل کا اظہار تعزیت

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?