Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

پونچھ میں ہند-پاک افواج کے مابین فلیگ میٹنگ، حالیہ کشیدگی اور فائرنگ واقعات پر تبادلہ خیال

KU Admin
Last updated: April 10, 2025 3:53 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عشرت حسین بٹ
سرینگر/جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حالیہ کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ میٹنگ چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے بریگیڈیئر سطح کے افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدوں پر امن و ہم آہنگی برقرار رکھنا ضروری ہے اور جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق، بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کی، جس میں سرحدی انتظام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ میٹنگ کی قیادت چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر دونوں جانب کے بریگیڈیئر سطح کے افسران نے کی۔
دفاعی ترجمان نے کہا، “فلیگ میٹنگز، لائن آف کنٹرول اور بارڈر مینجمنٹ کے معمول کے عمل کا حصہ ہیں، جو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کی باہمی سمجھ کے تحت منعقد کی جاتی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کو ہونے والی میٹنگ ایل او سی سے متعلق معمول کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کی گئی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے اس موقع پر پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ دراندازی کی کوششوں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور آئی ای ڈی دھماکوں جیسے معاملات اٹھائے اور ان پر باضابطہ احتجاج درج کیا۔
2 اپریل کو بھی ایک بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ، جو 75 منٹ تک جاری رہی، چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں فریقین نے ایل او سی پر امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد بلا اشتعال فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق 13 فروری کو بھی پاکستانی افواج نے پونچھ میں بھارتی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جنگ بندی کی یہ خلاف ورزی 11 فروری کو اکھنور سیکٹر میں ایک دیسی ساختہ بم دھماکے کے ایک دن بعد ہوئی، جس میں ایک کیپٹن سمیت دو بھارتی فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل

July 15, 2025
تازہ ترینکشمیر

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا

July 15, 2025
تازہ ترین

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس

July 15, 2025
تازہ ترینکشمیر

بمنہ سرینگر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?