اشفاق سعید
کرناہ //فوری اور مستعد انتظامی کارروائی کرتے ہوئے کرناہ انتظامیہ نے شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کو کپواڑہ ایئرلفٹ کیا، تاکہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ یہ اقدام ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کپواڑہ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کرناہ اور تحصیلدار کرناہ کی قیادت میں کیا گیا۔ایئرلفٹ کئے جانے والے مریضوں میں 15 سالہ روحیل میر (ساکن کھوڑپارہ) اور 18 ماہ کی بی بی سنا ساکن کونا گبرا شامل تھے، جنہیں فوری طبی امداد کی اشد ضرورت تھی۔ ان مریضوں کے لیے ایئر ٹریول فٹنس سرٹیفکیٹس بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) ٹنگڈار نے جاری کیے، جس میں ان کی ہنگامی منتقلی کی ضرورت کی تصدیق کی گئی۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے اس فعال اقدام پر شکریہ ادا کیا اور اس قسم کی بروقت کارروائیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو زندگیاں بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
ہنگامی طبی امداد کی فراہمی || کرناہ انتظامیہ نے2 مریضوں کو ایئرلفٹ کرکے کپواڑہ منتقل کیا
