عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کا چارج فنانشل کمشنر ایجوکیشن محکمہ کو سونپ دیا ہے۔
اس حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جموں و کشمیر حکومت کے احکامات پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ایکٹ 1975 کے سیکشن (1) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے۔
حکومت کے احکامات کے مطابق، شانتمنو، فنانشل کمشنر، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ چیئرمین جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کے فرائض بھی انجام دیں گے ـ
حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ عارضی انتظام کے طور پر اگلے احکامات تک لیا گیا ہے۔