عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں و کشمیر اور ملک میں رمضان المبارک کا آغاز اتوار سے ہوگا کیونکہ آج چاند نظر نہیں آیا۔
مفتی اعظم جموں و کشمیر ناصر الاسلام نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے رمضان 2 مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگا۔
ادھر لکھنؤ کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج چاند نظر نہیں آیا۔ کمیٹی کے صدر، مولانا خالد راشد فرنگی نے کہا، “رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2 مارچ، اتوار کو ہوگا۔”
اسی طرح، جامع مسجد دہلی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی تصدیق کی کہ پورے ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
تاہم، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں چاند نظر آنے کے بعد وہاں روزے کا آغاز ہفتہ سے ہوگا۔