عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ// لولاب علاقے میں ایک 22سالہ نوجوان بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔حکام کے مطابق متوفی کی شناخت عارف احمد گنی ولد محمد حمزہ گنی ساکن حاجی محلہ دردپورہ لولاب کے طور پر ہوئی ہے۔ عارف احمد مبینہ طور پر علاقے میں ایک رہائشی مکان کے باہر موجود بجلی کی ننگی تار کی زد میں آ گیا۔حکام نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال لولاب منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسپتال لے جاتے ہوئے ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی۔