عاصف بٹ
کشتواڑ//تین روز قبل کشتواڑ ضلع کی تحصیل درابشالہ علاقے میں ایکو گاڑی کے لاپتہ ہونے کے بعد جمعرات کی صبح ایکو گاڑی کا چھت و ڈارئیور کا جوتا دریا چناب کے قریب سے برآمد کیاگیا جسکے بعد پولیس، ریڈکراس و ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ڈرائیور کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔تین روز قبل ایکو گاڑی علاقہ بلگران سے کشتواڑ کی طرف نکلی تاہم وہ واپس نہیں پہنچی جسکے بارے میں کوئی پتہ نہ چلا ۔اس دوران جمعرات کی صبح گاڑی کی نمبر پلیٹ ،اسکا چھت اور ڈرائیور کا جوتا دریا چناب کے کنارے سے برآمد کیا گیا۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گاڑی چناب برد ہوگئی ہے ۔انتظامیہ نے بچائو کاروائی شروع کی اور ایس ڈی آر ایف ،پولیس و ریڈکراس کی ٹیموں کو گاڑیاں بازیاب کرنے کیلئے لگایا گیا ہے تاہم دیرشام تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔