عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور لداخ اورسرپرست اعلیٰ جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس تاشی ربستن نے آج جسٹس اتل سری دھرن کی موجودگی میں جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کا سرگرمی کیلنڈر (وال ہینگنگ) 2025جاری کیا۔ ایگزیکٹیو چیئرمین جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اتل سری دھرن نے سری نگر سے بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں شرکت کی۔سرگرمی کیلنڈر 2025جموں و کشمیر میں قانونی بیداری پروگراموں، قانونی اِمداد کے اَقدامات اور عوامی رابطہ سرگرمیوں کے لیے ایک جامع روڈ میپ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ نہ صرف قومی اور خصوصی لوک عدالتوں (لوک عدالتوں) کی اہم تاریخوں کو اُجاگر کرتا ہے بلکہ سماجی اِنصاف کے مسائل پر بیداری مہمات، قانونی اِمداد کے کارکنوںکے لئے تربیتی پروگرام، بہتر رسائی کے لئے ہیلپ لائن نمبرات اور متبادل تنازعات کے حل کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے کے اَقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کیلنڈر جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کی قانونی اِداروں اور قانونی اِمداد کے متلاشی اَفرادبالخصوص معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقوں کے درمیان خلا کو کم کرنے کے عزم کو سراہا۔ چیف جسٹس نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ کیلنڈر تمام شراکت داروںبشمول جوڈیشل اَفسران، قانونی معاونت کے وکلأ، پیرا لیگل رضاکاروں اور قانونی خدمات کے اِداروں کے لئے ایک رہنما دستاویز کے طورپر کام کرے گاتاکہ اِنصاف تک رَسائی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جاسکے۔ایگزیکٹیو چیئرمین جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس اتل سری دھرن نے قانونی اِمداد کے اَقدامات کو بروقت انجام دینے میں سرگرمی کیلنڈر کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔اُنہوں نے کہاکہ یہ کیلنڈر قانونی خواندگی کے پروگراموں ، لوک عدالتوں ، متاثرین کی مدد کے اَقدامات اورعوامی بیداری مہمات کو منظم کرنے کے لئے ایک حکمت عملی کے طو رپر کام کرے گا۔ سرگرمی کیلنڈر 2025کی رسم رونمائی جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے قانونی بیداری بڑھانے، سب کے لئے انصاف کو فروغ دینے اور ایک ایسے معاشرے کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں ایک اور سنگ میل کے طور پر کھڑی ہے جہاں قانونی خدمات ہر فرد کے لئے قابل رسائی ہوں، چاہے وہ کسی بھی سماجی و معاشی پس منظر سے تعلق رکھتا ہو۔