عظمیٰ نیوزسروس
جموں//دارالعلوم زکریا جناکھہ ڈنسال جموںیوم جمہوریہ کے موقعے پر تقریب منعقد ہوئی۔منعقدہ تقریب میں دارالعلوم زکریا کے نگران اعلیٰ مشتاق احمدنے پرچم کشائی کی جبکہ دار العلوم میں زیر تعلیم بچوں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا ۔منتظمین و اراکین کمیٹی نے بتایا تقریب میں دارالعلوم کے طلبا نے کئی بہترین پروگرام پیش کیے۔پروگرام میں مقامی آبادی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دارالعلوم زکریا کے طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ دارالعلوم زکریا جناکھہ ڈنسال نے بتایا اس پروگرام میں دار العلوم کے باقی افراد نے بھی حصہ لیا ہے۔