Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں و کشمیر میں 1,386دیہات سڑک رابطوں سے محروم ۔ 1,249کے حق میں گرام سڑک سروے کو حتمی شکل، 102کی جانچ پڑتال جاری

Towseef
Last updated: January 27, 2025 10:59 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈلو نے محکمہ تعمیراتِ عامہ کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میںایگزیکٹیو ایجنسیوں کے انجینئروں نے شرکت کی تاکہ جموںوکشمیر میں بڑے سڑک پروجیکٹوں کو مکمل کرنے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔اُنہو ں نے جموں و کشمیر میں ان اہم روڈ کنکٹویٹی لنکس کوپور اکرنے کے سلسلے میں ہونے والی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اِنجینئروں کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ وہ ڈیڈ لائن کومؤثر طریقے سے پورا کرسکیں۔چیف سیکرٹری نے سینئراَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی بروقت پیش رفت اور تکمیل کے لئے خود نگرانی کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سڑک منصوبے اِنتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی تکمیل متعلقہ ایجنسی کے سینئر اَفسران کی نگرانی کے تحت ہونی چاہیے۔اُنہوں نے پی ایم جی ایس وائی۔چہارم کے تحت سروے کی جلد تکمیل اور ڈی پی آرز کی تشکیل پر زور دیا تاکہ اس پروگرام کے تحت تمام غیر منسلک بستیوں کو بغیر کسی ناکامی کے ہر موسم میں سڑک رابطے فراہم کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے سیکرٹری کو مشورہ دیا کہ وہ اِس عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور ہر گاؤں کے حوالے سے مطلوبہ جامع نیو کنکٹویٹی ترجیحی فہرست (سی این سی پی ایل) مکمل کریں تاکہ ان منصوبوں کو جلد شروع کرنے اور مکمل کرنے کے لئے مناسب ترجیح دی جاسکے ۔ سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی بھوپندر کمار نے اَپنی پرزنٹیشن میں میٹنگ کو پی ایم جی ایس وائی اوّل، دوم اور سوم کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی آئی کے تحت 17,578کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی گئی ہے جس میں 210لمبے سپین برجز (ایل ایس بی) کے ساتھ ساتھ سڑک کی لمبائی 657کلومیٹر اور 7ایل ایس بی مرحلہ دوم کے تحت مکمل کیا گیاہے اور اِس پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ایک ایل ایس بی سمیت 1,248کلومیٹر سڑک تعمیر کیا گیاہے۔میٹنگ میں پی ایم جی ایس وائی کے اِبتدائی مراحل کے بقیہ کاموں کی تکمیل کے لئے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُنہوں نے پی ایم جی ایس وائی ۔چہارم کے رول آئوٹ اور یہاں یو ٹی میں اس کی عمل آوری کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں غیر مربوط بستیوں کی فہرست اور ’’گرام سڑک سروے ایپ‘‘ پر ان کے سروے اور بلاک اور ضلع کی سطح پر ہر مجوزہ بستی کے لئے سی این سی پی ایل کی تیاری کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔میٹنگ میں یہ اِنکشاف کیا گیا کہ جموں و کشمیر کو شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ خصوصی زُمرے میں رکھا گیا ہے اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعے 90فیصد تک اِمداد دی جائے گی۔ اِس میں آبادی کے معیار کے لحاظ سے بھی نرمی دی گئی ہے کیوں کہ یہاں کی آبادی کو مقننہ کے ساتھ دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے لئے 500کے بجائے صرف 250کی آبادی ہونی چاہیے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ جموں و کشمیر کے 1,386غیر منسلک دیہات میں سے 1,249دیہات کے حق میں گرام سڑک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور 102دیہات کو پی ایم جی ایس وائی کے چوتھے مرحلے کے تحت عمل درآمد کے لئے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔میٹنگ میں سینٹرل روڈ اِنفراسٹرکچر فنڈ (سی آر آئی ایف) کے بارے میں بتایا گیاکہ 2,366کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کردہ 121جاری پروجیکٹوں میں سے اَب تک 1,180کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور سال 2024-25ء کے لئے 41پروجیکٹوں کے ہدف کے مقابلے میں 21پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔نبارڈ آر آئی ڈِی ایف کے حوالے سے بتایا گیا کہ آر آئی ڈِی ایفXXIV سےXXIX کے تحت 1,098منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی جو 4,761کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔ اِن میں سے 1,246کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور اَب تک 195منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ آر ڈی آئی ایف-XXXکے تحت یو ٹی نے منظوری کے لئے 140پروجیکٹ پیش کئے ہیں جن کی لاگت تقریباً 949 کروڑ روپے ہے۔میٹنگ میں مالی برس 2024-25ء کے لئے کیپیکس کے تحت رجسٹرڈ مجموعی کارکردگی کے بارے میںبتایا گیا کہ روڈ سیکٹر، نبارڈ، سٹیز اینڈ ٹاؤنز، سی آر آئی ایف، پی ایم جی ایس وائی، برجز پروگرام اور دیگر ترقیاتی شعبوں کے تحت منظور شدہ 3,469کاموں کے ہدف کے مقابلے میں اَب تک 2,115 کام مکمل ہوچکے ہیں۔جہاں تک سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کا تعلق ہے یہ بتایا گیا کہ موجودہ مالی برس کے دوران ترقی کے مختلف شعبوں کے تحت مجموعی طور پر 3,013کلومیٹر سڑکوںکی میکڈیمائزیش کی گئی۔اِس کے علاوہ رواں مالی برس کے لئے مقرر کردہ 60کے ہدف کے مقابلے میں 25 پُل بھی مکمل ہوچکے ہیں۔چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں مختلف سکیموں کے تحت بڑے سڑک پروجیکٹوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ان میں سے ہر ایک کی تکمیل کی ممکنہ تاریخوں کے ساتھ ان کی تکمیل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھا۔ اُنہوں نے ان کی مقررہ تاریخ پر تکمیل کی بھی ہدایت دی تاکہ ان کے لئے طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر نہ ہو۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

جموں

اثر خبرکا | چاند نگر میں صفائی اور پانی کی صورتحال پرجے ایم سی حرکت میں سیوریج کا مین ہول بند کردیا،صفائی ستھرائی کی گئی،لوگ خوش

July 21, 2025
جموں

ریاستی درجہ بحالی کے حق میں جموں میں کانگریس کا احتجاج | پولیس نے راج بھون مارچ ناکام بنایا،آج دہلی کی طرف مارچ ہوگا

July 21, 2025
جموں

جموں و کشمیر میں امن کو اب مزید خوشامد سے نہیں قائم کیاجاتا ہے | دہشت گردی اور ترقی کا باہمی تعلق اب سابقہ علیحدگی پسند بھی رام ہو گئے ہیں،حالات یکسر تبدیل:ڈاکٹر جتیندر

July 21, 2025
جموں

جسمانی اذیت، ٹریفک جام، اور حادثات کا خدشہ | جے ڈی اے پارک اور قاسم نگر جموں کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?