Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

میں نے اپنے لئے شیش محل نہیں بنایا ۔2025ملک کی ترقی کیلئے بہت سارے مواقع لیکرآیا:مودی

Mir Ajaz
Last updated: January 3, 2025 7:58 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ) کی حکومت کو قومی راجدھانی کے لوگوں کے لئے بڑا ’’ آپ دا ‘‘ ( ڈیزاسٹر ) قرار دیتے ہوئے کہا کہ انا ہزارے کو آگے کر کے کٹر بے ایمان لوگوں نے کھلے عام گھوٹالے اور کرپشن کی اور اس کا جشن بھی منایا ۔شمالی دہلی کے اشوک وہار میں رام لیلا میدان میں کچی بستیوں میں رہنے والے غریبوں کے لیے ‘سوابھیمان اپارٹمنٹ’ کا افتتاح کرنے کے بعد دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل جمعہ کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ طنز کیا۔ وزیر اعظم نے کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ انہیں ہر حال میں مستقل مکان ملیں گے۔ آج نہ ملے تو کل ضرور ملے گا۔وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت سے نئے امکانات لے کر آ رہا ہے۔ دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے کی طرف ہمارا سفر اس سال تیز ہونے والا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سیاسی اور معاشی استحکام کی علامت بن چکا ہے، ہندوستان کا یہ کردار 2025 میں مزید مضبوط ہوگا۔ مودی نے کہا کہ یہ سال دنیا میں ہندوستان کی بین الاقوامی امیج کو مضبوط کرنے، ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے، نئے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ میں نوجوانوں کے روزگار کو فروغ دینے اور زراعت کے شعبے میں نئے ریکارڈ بنانے کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہمارے منتر کو نئی بلندیاں دے گا اور زندگی کی آسانی اور معیار میں اضافہ کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا “میں خاص طور پر ان ساتھیوں، ان ماؤں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جن کی نئی زندگی ایک طرح سے شروع ہو رہی ہے۔ کچی بستی کی بجائے مستقل گھر، ہمارا اپنا گھر… یہ ایک نئی شروعات ہے۔ جن کو یہ گھر ملے ہیں، یہ عزت نفس کا گھر ہے، یہ وقار کا گھر ہے، یہ نئی امیدوں اور نئے خوابوں کا گھر ہے۔ میں یہاں آپ سب کی خوشی میں آپ کے جشن کا حصہ بننے آیا ہوں۔ ‘سوابھیمان اپارٹمنٹس’ غریبوں کی عزت نفس اور وقار میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ ان گھروں کے مالک دہلی کے مختلف مقامات کے لوگ ہو سکتے ہیں، لیکن یہ سب میرے خاندان کے افراد ہیں۔ مودی نے کہا کہ آج پورا ملک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی تعمیر میں مصروف ہے۔ ہم اس عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ میں ملک کے ہر شہری کے پاس مستقل مکان ہونا چاہیے۔ اس قرارداد میں دہلی کا بڑا رول ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کچی آبادیوں کی جگہ مستقل مکانات بنانے کی مہم شروع کی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا “ملک اچھی طرح جانتا ہے کہ مودی نے کبھی اپنے لیے گھر نہیں بنایا، لیکن گزشتہ 10 برسوں میں انہوں نے چار کروڑ سے زیادہ لوگوں کے خواب پورے کیے ہیں۔ میں بھی شیش محل بنا سکتا تھا، لیکن میرے لیے یہ خواب تھا کہ میرے ہم وطنوں کو مستقل گھر ملیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جب بھی آپ کچی آبادیوں سے بات کریں اور ملیں تو میری طرف سے انہیں یقین دلائیں کہ آج نہیں تو کل انہیں پکے مکان ضرور ملیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان بنانے میں ہمارے شہروں کا بڑا رول ہے۔ جہاں دور دور سے لوگ خواب لے کر آتے ہیں اور بڑے خلوص کے ساتھ ان خوابوں کو پورا کرنے میں اپنی زندگی گزار دیتے ہیں۔ اس لیے مرکز کی بی جے پی حکومت شہروں میں رہنے والے ہر خاندان کو معیاری زندگی فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025
برصغیر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں | ملک بلندیاں چھورہاہے شمالی مشرقی ریاستوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن:امت شاہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?