Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سال جو بیت گیا | عالمی درجہ بندیوں میں بھارت کی پیش رفت

Towseef
Last updated: December 31, 2024 9:27 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//بھارت آج دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور خود اعتمادی کے ساتھ تیسری وسیع تر معیشت بننے کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔ عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کا بھارت کا عزم گذشتہ دہائی کے دوران مختلف عالمی درجہ بندیوں میں اس کی قابل ذکر بہتری سے ظاہر ہوا ہے۔ گذشتہ دس برسوں میں حاصل ہوئی کامیابیوں سے نہ صرف درجہ بندیوں میں بہتری رونما ہوئی ہے بلکہ عالمی نظام میں بھارت کے کردار کا از سر نو تصور بھی پیش کیا گیا ہے۔ عالمی مسابقتی اشاریے میں 2014میں بھارت کے 71 ویں مقام سے چھلانگ لگاکر 2018 میں 39ویں مقام پر آجانے سے بنیادی ڈھانچے، منڈی کے سائز اور اختراعات میں ترقی اجاگر ہوئی ہے۔ 2022میں بھارت کے ہوابازی سلامتی کی نگرانی کے طریقہ کار نے چین، اسرائیل اور ڈنمارک جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا اور 102ویں مقام سے ترقی کرکے 48واں مقام حاصل کیا۔ 2024میں کلیدی درجہ بندیاں اور کامیابیاں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اظہار کرتی ہیں۔ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ساتھ سرفہرست چار ممالک میں جگہ حاصل کرنے سے لے کر عالمی اختراعی عدد اشاریے میں کئی درجات کی بلندی حاصل کرنے تک، وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت کی ترقی تغیراتی نوعیت کی رہی ہے۔ لاجسٹک کارکردگی عدد اشاریہ 2023 میں بھارت کی 16درجات کی قابل ذکر بہتری کے ساتھ ملک کی تجارتی اثرانگیزی میں اضافہ رونما ہوا ہے اور اب بھارت 139 ممالک کی فہرست میں 38ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔بھارت کی بڑی بندرگاہوں پر بحری جہازوں کا ٹرن اراونڈ وقت 48.65 فیصد تک تخفیف سے ہمکنار ہوا ہے، اور اس طرح 2013-14 میں 93.59 گھنٹے سے گھٹ کر 24-2023 میں 48.06 گھنٹے رہ گیا ہے۔اس کے علاوہ، بھارت نے ایک اور غیر معمولی سنگ میل عبور کیا ہے۔ وہ یہ کہ اس کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 700 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، اور اس طرح ملک عالمی سطح پر صرف چین، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے پیچھے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔بھارت نے نیٹ ورک ریڈی نیس انڈیکس 2024 میں 11درجات کی ترقی حاصل کی اور اب 50 سرفہرست ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ بھارت نے پیٹنٹس، ٹریڈ مارکس اور صنعتی ڈیزائن: ڈبلیو آئی پی او 2024 رپورٹ میں سرکردہ 10 ممالک میں مقام حاصل کیا ہیبھارت کا تعلیمی شعبہ قابل ذکر نمو ملاحظہ کر رہا ہے، اس سلسلے میں ملک عالمی تعلیمی درجہ بندیوں میں نمایاں ترقی حاصل کر رہا ہے۔7بھارت کے ادارے اب ایشیا میں سرکردہ 100اداروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ یہی نہیں، بھارت مسلسل دو مرتبہ کیو ایس درجہ بندی میں سب سے زیادہ نمائندگی کا حامل ملک بن گیا ، جس کی 984اداروں میں سے 162 یونیورسٹیاں فہرست میں شامل ہیں اور اس معاملے میں بھارت نے جاپان (115) اور چین (135) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارت نے 100میں سے 98.49 نمبرات حاصل کیے جس سے سائبر سلامتی کی تیاری کے معاملے میں بھارت نے دنیا کے سرفہرست ممالک کی صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ حصولیابی کاروبار اور شہریوں کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول پیدا کرنے پر حکومت کی جانب سے مسلسل دی جانے والی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔صنفی مساوات کے معاملے میں بھارت کی قابل ذکر پیش رفت 2022 کے صنفی عدم مساوات کے عدد اشاریے سے واضح ہو جاتی ہے، جہاں ملک نے 14درجات کی ترقی حاصل کی اور 2021میں 122ویں مقام سے ترقی کرکے 108ویں مقام پر آگیا۔ یہ پیش رفت بیٹی بچا بیٹی پڑھا جیسی پہل قدمیوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں مودی حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس میں تعلیم، حفظانِ صحت اور خواتین کی حفاظت پر توجہ دی گئی ہے۔بھارت کا سیاحتی شعبہ ترقی کر رہا ہے، جو کہ سفر و سیاحت کی ترقی کے عدد اشارئے ٹی ٹی ڈی آئی2024میں 39 ویں مقام پر ہے۔ 2024میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سودیش درشن اور پرشاد اسکیم کے تحت 1400 کروڑ روپے (168.5ملین امریکی ڈالر)سے زیادہ کی مالیت کے سیاحتی شعبے کے 52 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
برصغیر

Related

برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025
برصغیر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں | ملک بلندیاں چھورہاہے شمالی مشرقی ریاستوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن:امت شاہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?