Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

دلت نوجوان کی پولیس حراست میں موت | راہل گاندھی برہم، کہاحکومت کی شہ کے بغیر یہ ممکن نہیں

Towseef
Last updated: December 30, 2024 9:54 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

بھوپال//مدھیہ پردیش کے دیواس میں پولیس حراست کے دوران ایک دلت نوجوان کی موت معاملہ پر کانگریس نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی دونوں نے ہی دلت نوجوان کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے دلت نوجوان کی موت کے ساتھ ساتھ اڈیشہ کے بالاسور میں قبائلی خواتین کو درخت سے باندھ کر پیٹے جانے کی خبر پر بھی اپنا غم ظاہر کیا۔راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایک طرف مدھیہ پردیش کے دیواس میں دلت نوجوان کی پولیس حراست میں قتل کیا گیا۔ دوسری طرف اڈیشہ کے بالاسور میں قبائلی خواتین کو درخت سے باندھ کر پیٹا گیا ہے۔ یہ دونوں حادثات افسوسناک، شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔ بی جے پی کی منوادی سوچ کے سبب ان کی حکومت والی ریاستوں میں یکے بعد دیگرے اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ حکومت کی شہ کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ملک کے بہوجنوں کے ساتھ ایسی بربریت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم ان کے ساتھ ہیں، ان کے آئینی حقوق کے لیے اور انھیں انصاف دلانے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔ انھوں نے اس پوسٹ کے ساتھ دو ہندی نیوز پورٹل کی سرخی کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں مذکورہ بالا دونوں واقعات کا ذکر ہے۔ پہلا اسکرین شاٹ ہندی نیوز پورٹل آج تک کا ہے جس کا عنوان ہے مدھیہ پردیش: تھانے میں بیان درج کرانے گئے دلت نوجوان کی مشتبہ موت، پولیس پر لگا قتل کا الزام۔ دوسرا اسکرین شاٹ للن ٹاپ کا ہے۔
جس کا عنوان ہے اڈیشہ: تبدیلی مذہب کے الزام میں قبائلی خواتین کو درخت سے باندھ کر پیٹا، جئے شری رام کے نعرے لگوائے۔دوسری طرف کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش کے دیواس میں پیش آئے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر کی بے عزتی اور کمزور طبقات پر ظلم ہی بی جے پی کی حکومت کا بنیادی منتر ہے۔ دیواس، مدھیہ پردیش میں پولیس حراست میں دلت نوجوان کی موت کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ فیملی کا الزام ہے کہ پولیس بربریت کی وجہ سے نوجوان کی جان چلی گئی۔ پرینکا گاندھی نے اس پوسٹ میں آگے لکھا ہے کہ اس سے قبل مہاراشٹر کے پربھنی سے دلت کنبوں پر مظالم اور پولیس حراست میں ایک دلت نوجوان کی موت کی خبر آئی تھی۔ لگتا ہے بی جے پی راج میں دلتوں، قبائلیوں اور محروم و کمزور طبقات پر مظالم کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر میں فٹبال کا جنون، کشمیر سپر لیگ نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا
تازہ ترین
ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?