Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پورے ملک میں شدید ٹھنڈ کا قہر دہلی کے بیشترعلاقوں میں دھند ، ہماچل میں 134سڑکیں بند

Mir Ajaz
Last updated: December 26, 2024 11:02 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//پورے ملک میں اب شدید ٹھنڈک پڑنی شروع ہو گئی ہے۔ راجدھانی دہلی کے زیادہ ترعلاقوں میں دھند اور کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں اگلے کچھ دنوں میں ہلکی بارش ہونے کے بھی آثار ہیں۔ محکمہ نے ٹھنڈ میں اضافہ کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ادھر اتر پردیش میں آگرہ، علی گڑھ، متھرا اور ورندا ون میں بھی شدید کہرا دیکھنے کو ملا۔ 26 دسمبر سے 28 دسمبر کے درمیان ریاست مختلف حصوں میں گھنے کہرے، بارش، برفباری اور تیز ہواوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہرے اور بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جمعرات کو ریاست کے کئی حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج ریاست کے ضلعوں جیسے دیوریا، گورکھپور، بستی اور کشی نگر میں دیر رات اور صبح کے وقت ہلکے سے درمیانی سطح کا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔راجستھان کے زیادہ تر علاقوں میں سخت سردی پڑ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مشرقی راجستھان میں ایک جگہ ہلکی بارش ہوئی جبکہ شدید کہرا بھی چھایا رہا۔ ادئے پور، اجمیر، کوٹا، جے پور، بھرت پور اور بیکانیر میں شدید کہرا رہنے کا امکان ہے۔ وہیں اونچائی والے ہمالیائی علاقوں میں برفباری شروع ہو چکی ہے جبکہ نچلی علاقوں میں گھنے بادلوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے منسیاری کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری پہنچ چکا ہے جس سے یہاں کی روزمرہ کی زندگی بری متاثر ہو چکی ہے۔وہیں ہماچل میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں کئی ضلعوں میں برفباری کے بعد تین قومی شاہراہوں سمیت کل 134 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ افسروں نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوکسر میں 5.6 سینٹی میٹر برفباری ہوئی، جس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت میں کچھ ڈگری کی گراوٹ آئی اور لوگ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے کپکپاتے رہے۔ اس کے علاوہ کھدرالا اور شلارو میں 5 سینٹی میٹر، پوہ میں 2 سینٹی میٹر، سانگلا میں 12 سینٹی میٹر اور کیلونگ، گونڈلا اور جوت میں 1 سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔ لاہول اور اسپیتی ضلع کا تابو ہماچل پردیش کا سب سے ٹھنڈا مقام رہا۔ یہاں رات کا درجہ حرارت صفر سے 10.6 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا جبکہ اونا دن میں سب سے گرم رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?