Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

لیفٹیننٹ گورنر کا واجپائی اورمالویہ کویوم پیدائش پر خراج عقیدت | اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان نسل کو عزم کے ساتھ معاشرے کو متحد کرنا ہوگا:ایل جی

Towseef
Last updated: December 25, 2024 11:43 pm
Towseef
Share
4 Min Read
Oplus_131072
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور مہامانا پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ غازی پور میںپنڈت مدن موہن مالویہ انٹر کالج میں ایک یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور اٹل بہاری واجپائی بھارت کے ضمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں بڑے لیڈروں کے وژن نے قوم کی سماجی و اقتصادی تبدیلی کی راہ ہموار کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’عوامی بہبود اور قوم کی تعمیر کے لیے مہامنا کی انتھک کوشش نے خود انحصار، جدید اور متحدہ ہندوستان کے خیال کو تشکیل دیا تھا۔ مہامنا کے وژن نے ملک کی تعلیم، ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی میں نئی ​​سرحدیں کھول دی ہیں‘‘۔ اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے قوم کی تعمیر اور عوامی بہبود کے لیے وقف سابق وزیر اعظم کی تاحیات مہمات پر بات کی۔انکاکہناتھا’’قوم ایک فرد کے لیے سپریم ہونی چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹل جی نے ہمیں ‘انڈینائزیشن اور ‘نیشن فرسٹ کے اصول بتائے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو غیر منقسم وفاداری کے ساتھ ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے کہا کہ وہ مہامنا اور اٹل بہاری واجپائی کے آدرشوں کے لیے خود کو وقف کریں اور ایک ترقی پسند سماج کی تعمیر کے لیے جدوجہد کریں اور وکشت بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی میں جینا نہیں ہے بلکہ روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے ہمیں تاریخ سے متاثر ہونا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عوامی خدمات کو نچلی سطح تک لے جانے میں نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ہمیں جن بھاگداری کے لیے ایک نئے فریم ورک کی تشکیل شروع کرنے اور ہر سطح پر شفافیت اور جوابدہی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ نوجوان نسل کو عزم کے ساتھ معاشرے کو متحد کرنا ہوگا۔ میں ہر ایک ہاتھ کو ایک خوبصورت، فاتح اور خوشحال ہندوستان بنانے کے لیے ایک ہنر مند مجسمہ ساز کی طرح کام کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں ہر نوجوان میں ذمہ داری کا احساس، فرائض کے تئیں ثابت قدمی اور قوم کی تعمیر کے لیے پختہ عزم دیکھنا چاہتا ہوں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے ثقافتی نظریات اور اقدار کو نئے سیاسی اور اقتصادی نظام کے لیے اہم ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا’’آج ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم ملک کے لیے ایک روشن کل کی تعمیر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ معاشرتی رویہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تبدیل ہو۔ سماجی و اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے حکومت کا پورا طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے‘‘ ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
قومی اردو کونسل پورے ملک میں فروغِ اردو کے لیے قابلِ قدر کام کر رہی ہے: غلام علی کھٹانہ
تازہ ترین
ہم پر امید ہیں کہ رواں پارلیمنٹ سیشن کے دوران ہی ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا: نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
غزہ پر اسرائیلی بمباری انسانیت کے ضمیر پر دھبہ: میرواعظ عمر فاروق
تازہ ترین
جموں میں محمد پرویز کی ہلاکت پر عمر عبداللہ کا اظہار افسوس، تحقیقات کا کیا مطالبہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں نوجوان کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت افسوسناک،عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جائے: چودھری اعجاز احمد خان

July 25, 2025
تازہ ترینجموں

بٹوت میں پٹواری رشوت لینے کے الزام میں گرفتار: اے سی بی

July 25, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت: رکُن پارلیمان میاں الطاف کا اظہارِ افسوس

July 25, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

امرناتھ یاترا: 2800 سے زائد یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ جموں سے روانہ

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?