Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

وقف ترمیمی بل 2024 | جے پی سی کی ریاستوں سے صلاح و مشورہ کیلئے میٹنگ

Towseef
Last updated: December 24, 2024 11:40 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//وقف (ترمیمی)بل 2024 کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل جے پی سی کی مدت کار میں توسیع کے بعد ایک بار پھر میٹنگوں کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔ کمیٹی جلد ہی ریاستی نمائندوں کے ساتھ زبانی ثبوتوں کو ریکارڈ میں لانے کے لیے میٹنگ کرنے والی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میٹنگیں 26 اور 27 دسمبر کو ہوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمیٹی 26 دسمبر کو کرناٹک، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے ریاستی نمائندوں سے مشورہ لے گی، جبکہ 27 دسمبر کو اتر پردیش، اڈیشہ اور دہلی کے نمائندوں سے بات کرے گی۔ کمیٹی کی کچھ دیگر ریاستوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعرات کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے لکھنو اور راجستھان سے آئے مسلم نمائندوں سے گفتگو کی تھی۔ جے پی سی چیف جگدمبیکا پال نے اس تعلق سے بتایا کہ خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی لکھنو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ماہ رخ مرزا اور راجستھان وقف بورڈ کے سابق چیئرمین سید ابو بکر نقوی اپنی مجوزہ ترامیم کے ساتھ آئے۔ اس معاملے میں بات چیت ہوئی اور اراکین پارلیمنٹ نے ان سے سوال بھی پوچھے۔اس سے قبل گزشتہ بدھ کو وقف بورڈ معاملے پر تشکیل جے پی سی نے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ کمیٹی نے بل سے متعلق بورڈ کے نظریات سنے اور کچھ دیگر اہم باتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اب جے پی سی کی میٹنگوں کا سلسلہ تیز ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ 26 اور 27 دسمبر کو ہونے والی میٹنگوں کو بے حد اہم بتایا جا رہا ہے، کیونکہ ریاستوں کے نمائندے نہ صرف اپنی بات کو کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، بلکہ بل میں موجود پیچیدگیوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔واضح رہے کہ وقف (ترمیمی) بل 2024 کے لیے تشکیل کمیٹی کی مدت کار بجٹ اجلاس 2025 کے آخری دن تک کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ لگاتار کمیٹی کی مدت کار بڑھانے کا مطالبہ کر رہے تھے، کیونکہ کئی متعلقہ فریقین سے ابھی تک بات چیت نہیں ہو پائی ہے۔ بعد ازاں لوک سبھا میں مدت کار بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی، جسے منظوری مل گئی۔ جے پی سی چیف جگدمبیکا پال نے اس تعلق سے کہا تھا کہ کمیٹی کے سبھی اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ جے پی سی کی مدت کار بڑھنی چاہیے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?