Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں کی لوک روایت اقدار اور نظریات کا منبع، صدیوں سے سماج کو برقرار رکھا | لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میں اِندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس ریجنل سینٹر کا اِفتتاح

Towseef
Last updated: December 23, 2024 11:42 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جموں میں اِندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) ریجنل سینٹر کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پراُنہوں نے اَپنے خطاب میں آئی جی این سی اے، فن کاروں، ادیبوں، محققین، فن سے محبت کرنے والوں، اِختراع کاروں اور طلباکو مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے آئی جی این سی اے کے ریجنل سینٹر کو جموں کے لئے وقف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اورصدر آئی جی این سی اے رام بہادر رائے کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا’’ جموں کی لوک روایت ان اَقدار اور نظریات کا منبع رہی ہے جنہوں نے صدیوں سے معاشرے کو برقرار رکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئی جی این سی اے کا ریجنل سینٹر معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ثقافت کی خوبیوں کو پروان چڑھانے کے لئے ایک فریم ورک تشکیل دے گا‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’یہ سینٹر ہمارے شاندار فن اور ثقافتی ورثے اور تحفظ کو فروغ دے گا اور روایتی حکمت اور علم کی ترقی میں مدد کرے گا ‘‘۔اُنہوںنے دانشوروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے شاندار فن کارانہ ورثے کو فروغ دینے اور ویدک زبانی روایت کے تحفظ اور تشہیر کے لئے آئی جی این سی اے جیسی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری تہذیبی وراثت ایک ایسی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمہ جہت ہے اور ’’ واسودھا کٹم بکم ‘‘کے تصور پر مبنی ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ یہ منتر آج بھی دُنیا کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔اُنہوںنے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ایک ثقافتی بحالی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ مستقبل میں جموں میں آئی جی این سی اے سینٹر لوک روایات کے فروغ ، ترقی اور افزودگی کے لئے حکومت کی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔اُنہوں نے نئی نسل میں فن کارانہ ذہنیت کو فروغ دینے کے لئے روشن خیال شہریوں اورشراکت داروں کے رول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے معاشرے کے دیگر شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔لیفٹیننٹ گورنرنے یوگینی للیشوری، نند ریشی،حبہ خاتون، پرمانند، دتو، ٹھاکر رگھوناتھ سنگھ، پنڈت ہردت، گنگا رام، پدم سچدیو جیسے عظیم مفکرین اور مصنفین کی تخلیقات کو بالخصوص نوجوانوں تک پہنچانے کے لئے پُرعزم کوششوں پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتار تبدیلی کے اِس دور میں یہ یقینی بنانا بھی ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ علاقائی اَدب، لوک موسیقی، ڈرامہ صنف اور پہاڑی آرٹ پر مضامین، مونوگراف، کتابیں ہر گھر کا حصہ بنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے آئی جی این سی اے اور جموں و کشمیر کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی اِی آر ٹی) کی ٹوائی کیتھون کے اِنعقاد کے لئے بھی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ ٹوائی کیتھون ہمارے نوجوانوں کو نچلی سطح کی اِختراعات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اُنہیں مقامی ثقافتی اَقدار اور مقامی ہیروز کی زندگی کی بنیاد پر کھلونوں کو ڈیزائن اور تیار کرنے کی طرف راغب کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیریوٹی میں تعلیمی شعبے میں رونما ہونے والے تبدیلیوں پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ جموں و کشمیر قومی تعلیمی پالیسی۔ 2020کی سفارشات کو عملانے میں ملک کی قیادت کر رہا ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ٹوائی کیتھون ۔2024کے تحت ضلع اورسکول سطح کے مقابلوں کے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے آئی جی این سی اے کی متعدد اِشاعتیں بھی جاری کیں اور مختلف سکولوں کے طلبأ کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا جن میں جدید اور تخلیقی کھلونوں کے ڈیزائن اور مختلف ریاستوں کے فن کاروں کے تیار کردہ مٹی کے نمونے شامل تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کرگل وجے دیوس: ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمیں متاثر کرتی رہیں گی: وزیراعظم
برصغیر
حکومت کا ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کے دوران ایپرن اور نیم پلیٹ پہننے کا حکم
تازہ ترین
کرگل وجے دیوس: آرمی سربراہ، مرکزی وزراء منڈاویہ اورسجنے سیٹھ نے کرگل میں وار میموریل پر پھول چڑھائے
تازہ ترین
آپریشن سندور نے پاکستان کو واضح پیغام دیا: جنرل دیویدی
برصغیر

Related

تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

جموں و کشمیر میں 28 تا 30 جولائی شدید بارش اور فلش فلڈ کا الرٹ: محکمہ موسمیات

July 26, 2025
جموں

میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس منسوخ

July 26, 2025
جموں

جموں اور بٹوت میں2پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 26, 2025
جموں

جموں کے بازاروں میں نقد لین دین اب قصہ پارینہ | ڈیجیٹل رجحان فروغ پاگیا،سودا سے لیکر سفر تک ہر جگہ ڈیجیٹل ادائیگی

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?