Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

۔ 71ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم | ملک میں روزگارکے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں:مودی

Towseef
Last updated: December 23, 2024 10:41 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے روزگار میلے میں 71ہزار سے زیادہ نوجوانوں میں تقرری نامے تقسیم کیے اور کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے ہندوستان میں روزگار کے نئے مواقع اور خود روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک کے ہزاروں نوجوانوں کیلئے ایک نئی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا’’ آپ کے برسوں کے خواب پورے ہوئے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024کا رخصت ہونے والا یہ سال آپ کیلئے نئی خوشیاں لے کر آئے۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ حکومت روزگار میلوں جیسے اقدامات کے ذریعے ہندوستان کی نوجوان صلاحیتوں کو پوری طرح سے استعمال کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ گزشتہ 10برسوں میں مختلف وزارتوں اور محکموں میں سرکاری ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی ٹھوس کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں تقریباً 10لاکھ مستقل سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔ یہ ملازمتیں مکمل شفافیت کے ساتھ دی جارہی ہیں اور نئے بھرتی ہونے والے افراد لگن اور ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی اس کے نوجوانوں کی محنت، قابلیت اور قیادت پر منحصر ہے۔ ہندوستان 2047تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ ملک کی پالیسیاں اور فیصلے اس کے باصلاحیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں میک ان انڈیا، خود کفیل ہندوستان، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے اقدامات نے نوجوانوں کو سب سے آگے رکھا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اب دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت اور تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے۔ انہوں نے کہا آج ہندوستانی نوجوان نئے اعتماد سے بھرے ہوئے ہیں۔ وہ ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آج اسٹارٹ اپ شروع کرنے والے نوجوان کاروباری مضبوط سپورٹ سسٹم سے مستفید ہوتے ہیں۔ اسی طرح، کھیلوں میں کیریئر بنانے والے نوجوان اس بات کے لئے پراعتماد ہیں کہ وہ ناکام نہیں ہوں گے کیونکہ اب انہیں جدید تربیتی سہولیات اور ٹورنامنٹس کی مدد حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک مختلف شعبوں میں تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ کے میدان میں دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان قابل تجدید توانائی، نامیاتی کھیتی، خلائی، دفاع، سیاحت اور صحت کے شعبوں میں بھی ترقی کر رہا ہے، نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کو تیز کرنے اور ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے نوجوان ہنر کو پروان چڑھانا بہت ضروری ہے اور یہ ذمہ داری تعلیمی نظام پر عائد ہوتی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) ہندوستان کو ایک جدید تعلیمی نظام کی طرف لے جا رہی ہے جو طلبا کو نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ مودی نے کہا کہ پہلے یہ نظام محدود تھا، لیکن اب یہ اٹل ٹنکرنگ لیبز اور پردھان منتری-شری اسکول جیسے اقدامات کے ذریعے اختراع کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیہی نوجوانوں اور پسماندہ کمیونٹیز کے لیے مادری زبان میں ہدایات اور ٹیسٹنگ اور 13 زبانوں میں بھرتی کے امتحانات فراہم کرکے زبان کی رکاوٹوں کو بھی دور کیا ہے۔ مزید برآں، مستقل سرکاری ملازمتوں کے لیے خصوصی بھرتی ریلیوں کے ساتھ سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کے کوٹہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج 50,000 سے زیادہ نوجوانوں کو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے لیے تقرری کے لیٹر ملے ہیں جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔کسان لیڈر اور بھارت رتن چودھری چرن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ان کا یوم پیدائش ہے۔ اس دن کو کسانوں کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے، یہ ہمیں کھانا فراہم کرنے والے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ چودھری چرن سنگھ کا خیال تھا کہ ہندوستان کی ترقی دیہی ہندوستان کی ترقی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسیوں نے دیہی علاقوں خصوصا زرعی شعبے میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور خود روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ مودی نے کہا کہ آج تقرری نامے حاصل کرنے والے نوجوان بدلے ہوئے نئے حکومتی نظام میں شامل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دہائی میں سرکاری ملازمین کی لگن اور محنت کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے ملازمین سیکھنے اور بڑھنے کے جذبے کی وجہ سے اس مقصد تک پہنچے ہیں اور اس جذبے کو زندگی بھر برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کرمایوگی پلیٹ فارم پر سرکاری ملازمین کے لیے مختلف کورسز کی دستیابی کا ذکر کیا اور انہیں اپنی سہولت کے مطابق اس ڈیجیٹل ٹریننگ ماڈیول تک رسائی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس
! وراثتی لاعلاج بیماری سے پاک بچے | تین افراد کے جینیاتی موا د سے پیدا کرنے کی تکنیک
طب تحقیق اور سائنس
پیاز مختلف وٹامنزکا مرکب ! | صحت کیلئے فائدہ مند فکر ِ ِ صحت
طب تحقیق اور سائنس
پھیپھڑوںکے کینسر کی اہم وجہ تمباکو نوشی قسط(۲)
طب تحقیق اور سائنس

Related

برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?