عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے کل جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے روز گار کیلئے ہنر مندی کی ترقی کو تیز کرنے پر زور دیا ۔ سول سیکرٹریٹ میں لیبر ، ایمپلائمنٹ اور سکل ڈیولپمنٹ کے محکموں کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے نوجوانوں کی مہارت کی نشو نما اور تربیت کی کی اہمیت پر زور دیا ۔ چودھری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ محنت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں پر مناسب عمل آوری کو یقینی بنائیں جس سے ہدف شدہ آبادی کو فائدہ پہنچے ۔ انہوں نے جدید ترین صنعتی اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارت پر مبنی کورسز متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی ۔