فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے چک تاپر کریری علاقے میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری مسلح تصادم میں تین عدم شناخت ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
بتادیں کہ رات دیر گئے سیکورٹیفورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ تاپر کریری پٹن علاقے میں میوہ باغات میں ایک عمارت میں کچھ ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں جس کی بنا ءپر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی جانب رُخ کیا تو وہاں پرچھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے ٹیم پر فائرنگ کی۔
جوابی کارروائی میں فوج نے بھی فائرنگ شروع کی اور بعد میں جھڑپ شروع ہوئی جس کے بعد آپریشن کو گزشتہ روز احتیاطی تدابیر کے پیش نظر روک دیا گیا تھا اور آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
اس سلسلے جھڑپ کی تصدیق کشمیر پولیس زون نے بھی ایکس پر کی تھی۔جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آپریشن ختم ہونے کے بعد مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت کی جائے گی۔
بارہمولہ مسلح تصادم،3عدم شناخت ملی ٹینٹ جاں بحق ، آپریشن ہنوز جاری