Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ایک ہفتے میں حالات معمول پر آئینگے ملی ٹینسی اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد پر حکومت کی گہری نظر

Mir Ajaz
Last updated: July 14, 2024 12:43 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

  غیر قانونی کریشرز، کان کنی وزمین مافیا کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈاکٹر جتیندر

عظمیٰ نیوز سروس

کٹھوعہ//’غیر قانونی کرشر، غیر قانونی کان کنی، زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں اور منشیات فروشوں سے نمٹنے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘‘جبکہ ملی ٹینسی سمیت دیگر نوعیت کی سماجی برائیوں میں ملوث افراد پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی،ایٹمی توانائی اور خلائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ میں ایک عوامی دربار کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کرشر، غیر مجاز کان کنی یا زمین پر قبضے سے جڑے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہونے اور کیدیاں گنڈیال جیسے قیمتی پلوں کی بنیادوں کو خاکستر کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کسی کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے بچوں کو نشے کے عادی بنا کر ناجائز دولت کمائے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ تقریباً تین گھنٹے کے عوامی دربار کے انعقاد کے بعد بات کر رہے تھے، جس کے دوران وزیر نے مختلف شہریوں کے وفود کو سنا جس کا مقصد ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ان کی شکایات اور مطالبات کے موقع پر حل کو یقینی بنانا تھا۔وزیر نے کہا کہ غیر قانونی کان کنی اور منشیات کا استعمال ایک شیطانی عمل ہے جو دہشت گردی اور دیگر سماجی برائیوں میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ’’ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مثالی اور تعزیری کارروائی کی جائے گی، چاہے ان کی سیاسی وابستگی یا نام نہاد اثر و رسوخ کچھ بھی ہو‘۔ ایسے تقریباً ایک درجن کرشرز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ لوگوں کا اعتماد بحال کرنے اور امن عامہ کی بحالی کے لئے ملی ٹینسی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات جلد ہی ثمر آور ہوں گے اور ایک ہفتے کے اندر حالات معمول پر آجائیں گے۔مقامی ملی ٹینسی کے سہولت کاروں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں اور خطے میں ملی ٹینسی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے حکومت کی کوششوں میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں سے لڑنے کے لئے وی ڈی سی کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے علاقے میں مویشیوں کی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے اس جرم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم کیا۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ منشیات کی لعنت نے پنجاب سے کٹرہ تک اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے مقدس شہر کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے مقامی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنے وارڈوں کو اس لعنت سے دور کریں۔ مرکزی وزیر نے زمین پر قبضے کے مسئلہ کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور خبردار کیا کہ جرم میں قصوروار پائے جانے پر کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

جموں

جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان

June 1, 2025
جموں

نوکری کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا الزام | گورنمنٹ سکول ٹیچر گرفتار، 15دن کی عدالتی تحویل میں

June 1, 2025
جموں

ریاسی کے مہورا درماڑی میں طوفانی آندھی و بارش سے تباہی | خاتون جاں بحق، درجنوں مویشی ہلاک، فصلیں و میوہ جات برباد

June 1, 2025
جموں

جنرل اوپندر دیویدی کا جموں کے پرگوال سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?