حسین محتشم
پونچھ//شام لال کوچ، جنہوں نے پونچھ میں لڑکیوں کی ہاکی کھیلنے کی روایت کو قائم کی اور جن کی ایک سڑک حادثہ سے میں موت واقع ہو گئی تھی، کی برسی پر ماڈل ہائر سیکنڈری سکول بوائز پونچھ کے گرائونڈ میں ہاکی کا نمائشی میچ لڑکیوں کے درمیان کھیلا گیا۔اس نمائشی میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ کے صدر سردار نریندر سنگھ نے شرکت کی جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس دوران نمائشی میچ کھیل رہی لڑکیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام لال کوچ ایک ہی ماہر کوچ تھے جنہوں نے پونچھ میں ہاکی کی روایت قائم کی اور یہاں کے کھلاڑیوں کو تیار کیا کہ وہ پوری دنیا میں پونچھ ہاکی کی نمائندگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سڑک حادثہ میں ان کی موت واقع ہوئی جس کا انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کوچ کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔