یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر حکومت نے ملازمین سے سرکاری ڈیوٹی کے بطور 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے کو کہا ہے۔حسب سابقہ امسال بھی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس تقریب کی صدارت کریں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا’جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے تمام افسران سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے طور پر یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کریں’۔حکمنامے میں مزید کہا گیا: ‘تمام شعبہ جات کے سربراہان اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز کے چیف ایگزیکٹوز اس تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں گے’۔ادھر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے کڑے انتطامات کئے گئے ہیں۔یو این آئی
ایل جی جموں اور بھٹناگر سرینگر میں سلامی لینگے
سرینگر// مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں مرکزی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سلامی لیں گے جبکہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر سرینگر تقریب کی صدارت کریں گے۔ڈی ڈی سی چیئرپرسن، جی این ایس کے پاس دستیاب آرڈر کاپی کے مطابق، متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں مرکزی تقریب میں سلامی لیں گے۔متعلقہ سب ڈویژنل/تحصیل/میونسپل ہیڈکوارٹر پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ ایس ڈی ایم/تحصیلدار/سینئر ترین سول افسر نامزد کیا جائے گا۔