عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں وکشمیرکے اعلیٰ حکام کی20رکنی ٹیم7روزتک کھیلے جانے والے آل انڈیا سیول سروسزکرکٹ ٹورنامنٹمیں حصہ لے گی ۔یہ ٹورنامنٹ نئی دہلی میں15سے21دسمبرتک کھیلا جائے گا۔جموں کشمیر کی قیادت فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری)محکمہ جل شکتی شالین کابرا کریںگے ۔ٹیم میں پرنسپل سیکرٹری ایم کے بھنڈاری ،سیکرٹری پرسنل راماسوامی ،ڈائریکٹر جنرل بجٹ محمدیعقوب ایتو،جوائنٹ ڈائریکٹر بجٹ شفاعت یحیٰ،چیف اکائونٹس آفیسر نصیر راتھر،ایگزیکٹوانجینئر سمیع اللہ بیگ،اوایس ڈی مشن یوتھ مرتضیٰ رشیداور دیگر اعلیٰ افسروں اور ملازمین کوبھی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما نے 14دسمبر2023کوایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 1601-JK(GAD)/2023 جاری کیاہے۔