عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محبوب العالم اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمئر لیگ ایڈیشن 2 میں گروپ ڈی کے دو لیگ میچ گروٹہ کرکٹ گراؤنڈ جموں کے ٹرف سرفیس میں کھیلے گئے۔پہلا میچ MAAK سکھ باغ اور HELIX کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ ہیلکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ ہیلکس کے طارق نے اپنی ٹیم کیلئے 76 رنز بنائے۔ جواب میں MAAK نے ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔MACC کشمیر اور ینگ گلیڈی ایٹرز گاندربل کے درمیان ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں وائی جی جی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ وائی جی جی کی جانب سے طاہر ڈار نے 33 رنز بنائے۔ جواب میں ایم اے سی سی کشمیر کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا کر 28 رنز سے میچ ہار گئی۔