عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محبوب العالم سپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمئر لیگ ایڈیشن 2 میں گروپ ڈی کے دو لیگ میچ گروٹہ کرکٹ گراؤنڈ جموں کے ٹرف سرفیس میں کھیلے گئے۔پہلا میچ MAAK سکھ باغ اور ینگ گلیڈیٹرز گاندربل کے درمیان کھیلا گیا۔ MAAK نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ بلال ملی اور ذاکر نصیر نے اپنی ٹیم MAAK کیلئے بالترتیب 57 اور 37 رنز بنائے۔ جواب میں ینگ گلیڈی ایٹرز گاندربل 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور 15ویں اوور میں میچ ہار گئی۔ وائی جی جی کے فضیل نے اپنی ٹیم کے لیے 26 رنز بنائے۔ ایم اے اے کے یونس ٹپلو نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف میچ قرار پائے۔اس دوران MACC کشمیر اور HELIX کرکٹ کلب کے درمیان ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں MACC نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ ایم اے سی سی کشمیر کی طرف سے ہلال کلرڈ اور عمیر نے بالترتیب 51 اور 57 رنز بنائے۔ جواب میں ہیلکس کرکٹ کلب 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی۔ ہیلکس 16 رنز سے میچ ہار گئی۔ ہیلکس کرکٹ کلب کی طرف سے عاقب صدیق نے 103 رنز بنائے۔ آخر میں کونین شاہ کو ان کی اہم دو وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔