عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
نئی دہلی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کرکٹر مچل مارش کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج ہوگیا۔19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی، جس کا جشن منانے کے بعد مچل مارش نے اپنے کمرے میں آرام کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی پر پیر رکھ دیے تھے۔آسٹریلوی کھلاڑی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس اقدام کو بھارتی شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اب علی گڑھ کے ایک سماجی کارکن نے مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔