عظمیٰ ویب ڈیسک
احمد آباد// کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت کو شرمناک شکست دیتے ہوئے آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ پر قبضہ جما لیا ہے۔
ٹریوس ہیڈ اور لبوشین کی شاندار بلے بازی کے چلتے آسٹریلیا نے محض 43 اوورز میں 241 رنز کا ہدف مکمل کیا۔
بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورز میں وراٹ کوہلی اور کے ایل راہول کی نصف سنچری کی بدولت محض 240 رنز بنائے، اس دوران روہت شرما نے بھی 47 رنز بنائے تاہم آخری اوور کی آخری گیند پر کلدیپ یادو کی وکٹ کے ساتھ بھارتی ٹیم آل آوٹ ہو گئی۔
دوسری اننگ میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے پہلے پاور پلے میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے، جس کے بعد ٹریوس ہیڈ کے 120 گیندوں میں 137 رنز اور لبوشین کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بہترین جیت حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
بھارتی گیند بازوں کا جادو چل نہیں پایا، تیز گیند باز بمرہ نے اپنے سپیل میں 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم رن ریٹ کافی زیادہ رہا، اس دوران دوسرے تیز گیند باز محمد شامی نے اپنے سپیل میں محض ایک ہی وکٹ حاصل کی تاہم ان کا رن ریٹ بھی کافی زیادہ رہا۔ بھارتی سپین گیند بازوں بھی مکمل طور پر ناکام رہے۔