عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع میں مویشیوں کے ایک شیڈ میں آتشزدگی کے ایک واقع میں 74 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہو گئیں ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع کے دچھن علاقے میں شیڈ میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پورا شیڈ جل گیا جس کے نتیجے میں 74 بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
تاہم اس واقعے میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مویشیوں کا شیڈ لالہ چوپان کا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او دچھن نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں معاملہ درج کرلیاگیاہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ڈی ڈی سی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے اس واقع پر دکھ کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے فوری طور معائنہ کرکے معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔