عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// ریاسی ضلع کے ارناس علاقے میں گرتے پتھروں کی زد میں آ کر ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ارناس علاقے میں ایک موٹر سائیکل گرتے پتھروں کی زد میں آ گیا، جس دوران موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کی شناخت رنجیت سنگھ عمر 22 سال ولد تیرتھ رام اور اس کی والدہ درشنا دیوی زوجہ تیرتھ رام عمر 45 سال ساکن چان، کانتھی تحصیل تھرو ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو پی ایچ سی ارناس منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دونوں کو ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کر دیا گیا۔