عظمیٰ ویب ڈیسک
اکھنور// جموں ضلع کی اکھنور سب ڈویژن میں ہفتہ کے روز دریائے چناب کے پانی کی سطح میں اضافے ہونے کے بعد کم از کم 97 کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو دریائے چناب کی حفاظتی دیوار میں شگاف پڑنے کے بعد گاو¿ں پانی میں ڈوؓ گیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر بچاو¿ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل 43 خاندانوں کو منتقل کیا گیا تھا تاہم ہفتہ کی صبح سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے صورتحال مزید بگڑ گئی کیونکہ دریائے چناب کے پانی سے حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی اور گاو¿ں ڈوب گیا۔
سب ڈویژنل پولیس آفیسر اکھنور، موہن لال شرما نے کہا کہ 97 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور ان کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب سے مزید پانی آنے کی صورت میں گاو¿ں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔