عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ ضلع کے بنی علاقے میں شدید بارش کے نتیجے میں مکان گرنے اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
ایک تعزیتی پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”میں کٹھوعہ میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پیش آنے والے المناک واقعہ کے بارے میں جان کر بہت افسردہ ہوں، جس میں متعدد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور کئی دیگر کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے”۔
اُنہوں نے مزید کہا، ” میں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے، جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے”۔