سری نگر// 23 جون تک گرم اور خشک موسم کی پیشین گوئی کے درمیان، جموں و کشمیر میں اتوار کو زیادہ تر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں پر “گرج چمک کے ساتھ شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا”۔
انہوں نے کہا کہ جموں کے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38سے40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کے ساتھ ساتھ گرم اور خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ عہدیدار نے مزید کہا کہ 24سے26 جون کے دوران “جموں وکشمیر کے بکھرے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے”۔تاہم، مجموعی طور پر اس ہفتے کسی بڑی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 16.0 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 17.0 ڈگری سنٹی گریڈکیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لئے یہ معمول سے 2.2 ڈگری سنٹی گریڈسے زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 13.4 طکے مقابلے میں 13.6 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.3 ڈگری سنٹی گریڈزیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.4 ڈگری سنٹی گریڈکے مقابلے میں 8.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 0.1 ڈگری سنٹی گریڈزیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 14.2 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.1 ڈگری سنٹی گریڈزیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 25.9 ڈگری سنٹی گریڈکے مقابلے میں 27.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 2.2 ڈگری سنٹی گریڈزیادہ تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5، بٹوٹ میں 16.7، کٹرہ میں 24.8 اور بھدرواہ میں 14.6ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب 6.9 ڈگری سنٹی گریڈاور 12.5 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں 23 جون تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان