اشتیاق ملک + عاصف بٹ
ڈوڈہ// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں ہوئے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد ضلع انتظامیہ ڈوڈہ اور کشتواڑ نے دونوں اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے گزشتہ روز زلزلہ کے شدید جھٹکے سے عمارتوں کو پہنچے نقصان و پے در پے جھٹکوں کا سلسلہ جاری رہنے کے پیش نظر بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر، چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ نے ضلع بھر کے میں آٹھویں جماعت تک سبھی سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم عملے کو سکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ادھر نجی و سرکاری املاک، عمارتوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے دونوں اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔