جموں// جموں شہر کے مضافات میں دریائے توی میں ریت کی غیر قانونی کانکنی میں ملوث لوگوں کے ایک گروپ کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ پیر کی شام پیش آنے والے اس واقعے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ککڑیال علاقے میں غیر قانونی کان کنی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، کان کنی محکمے کی ایک ٹیم پولیس کی مدد سے موقع پر پہنچی۔
پولیس نے بتایا کہ جب پولیس اہلکاروں نے مشینری کو ضبط کرنے کی کوشش کی تو غیر قانونی کان کنوں کے قریبی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور ان پر حملہ کر دیا۔
حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کان کنوں کے زیر استعمال مشینوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی