سرینگر// جموں و کشمیر میں منگل کے روز 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جموں و کشمیر میں منگل کی دوپہر 1 بج کر 34 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق، منگل کی دوپہر 1 بج کر 34 منٹ پر 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 6کلو میٹر تھی اور مرکز جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے جموں وکشمیر، شمالی بھارت کے کچھ حصے ، افغانستان، پاکستان، اور چن کے کچھ خطے متاثر ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے خطہ چناب، وادی کشمیر اور پیر پنجال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 15 روز کے دوران دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے سے وادی میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر میں 5.4 شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں