جموں//جموں شہر کے بھوانی نگر تالاب تلو علاقے میں پولیس نے جسم فروشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدایس ایس پی جموں چندن کوہلی کی نگرانی میں ایس ایچ او نو آباد پولیس تھانہ سریندر رینا کی قیات میں پولیس ٹیم نے بھوانی نگر علاقے میں جسم فروشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور وہاں رینو گپتا عرف رانی زوجہ جگدیش راج گپتا نامی خاتون کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ تارچھ شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ رینو گپتا نامی خاتون کے خلاف پہلے ہی کئی مقدمات درج ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے جسم فروشی میں ملوث مزید تین ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی، جن کی شناخت لیاقت علی ولد جاوید احمد ساکن پہلگام حال بن تالاب ، محمد شریف ولد محمد اقبال ساکن پہلگام حال جندرا جموں اور رجنی دیو ی زوجہ سنجیو کمار ساکن سریندر روڈ نزدیک وویکا نند چوک کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحصیلدار کی موجودگی میں جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ ڈالا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔بتادیں کہ پچھلے دو مہینوں کے دورا ن سری نگر اور جموں میں پولیس نے کئی جسم فروشی کے اڈوں کوبے نقاب کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سماج بدعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
جموں میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، دو خواتین سمیت چار گرفتار