راجوری//راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ کے اندر حادثاتی طور پر سروس رائفل سے گولی نکلنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ معمول کی سیکورٹی مشقوں کے دوران منجاکوٹ کے گہلوتی میں فوجی جوان کی رائفل غلطی سے چل گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا،”انہیں فوری طور پر فوج کے طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہیں”۔
راجوری میں حادثاتی طور پرگولی چلنے سے 2 فوجی اہلکار زخمی