جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو امرناتھ یاترا سے قبل کڑے حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز آتے ہیں لیکن اب ہم چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
گزشتہ ماہ سری نگر میں منعقدہ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے “ہماری بہت حمایت کی”۔ امرناتھ یاترا یکم جولائی 2023 سے شروع ہوگی اور 31 اگست 2023 کو ختم ہوگی۔
ایل جی نے کہا،”چیلنجز آتے ہیں لیکن اب ہم چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پہلی بار جموں و کشمیر میں اتنی بڑی بین الاقوامی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا”۔
اُنہوں نے کہا، ” جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ یہاں منعقد ہوئی اور جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہماری بہت حمایت کی”۔
امرناتھ یاترا: حکومت تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی اہل: ایل جی سنہا