یو این آئی
کابل// افغان صوبے سرپول میں ایک اسکول کی 60 لڑکیوں کو زہر خوانی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا۔ جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جاری ہے۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبات کو زہریلا کھانا دیا گیا تھا یا کلاس روم میں زہریلی گیس چھوڑی گئی تھی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔افغانستان میں طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ملک میں خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم بند کے دروازے بند ہیں۔
صرف 12 سال سے کی عمر کی لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت ہے۔ادھر افغانستان کے مشرقی لغمن صوبہ میں دو مختلف سڑک حادثات میں تقریبا تین لوگوں کی موت ہو گئی اور 20دیگر لوگ زخمی ہو گئے ۔ صوبائی ٹریفک پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کابل ننگرہار شاہراہ پر مخالف سمت سے آرہی ایک گاڑی سے ایک منی بس ٹکرا گئی، جس میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 20زخمی ہو گئے ، جب کہ کچھ ہی منٹ کے بعد ہی ایک گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی، جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔غور طلب ہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی افغانستان کے ،مشرقی ودرک صوبہ میں ایک سڑک حادثہ میں دو مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔
اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ بھیڑ والی سڑکیں، پرانی گاڑیاں اور لاپرواہی سے گاڑی چلاناپہاڑی راستہ سڑک حادثات کے لئے ذمہ دار ہے ۔