جموں// جموں شہر کے نروال علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر پراسرار دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شہر کے مضافات میں ایک پٹرول پمپ پر زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے، تاہم پولیس موقع پر موجود ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جموں کے نروال علاقے میں پٹرول پمپ پر مشتبہ دھماکہ