سری نگر//ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے بین الاقوامی خاتون وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی انشاء بشیر کا استقبال سری نگر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر استقبال کر کے انہیں گلدستہ پیش کیا ہے ۔ انشاء بشیر، کا تعلق ضلع بڈگام کے بیرواہ علاقے سے ہے، ایک رول ماڈل ہے، جو اپنی جسمانی کمزوری پر قابو پاتے ہوئے، وہیل چیئر پر بیٹھ کر اس وہیل چیئر کو اپنے پروں سے اپنے خوابوں کا تعاقب کرتی ہے۔ اس نے نہ صرف آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے بلکہ ہر ایک کے لیے رول ماڈل بنی ہے۔ انشا بشیر جموںو کشمیر یوٹی کی پہلی بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جنہوں نے مارچ 2019میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔حال ہی میں، پہلی بار، ہندوستان میں ایک بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا اور اسے جموں و کشمیر سے اسی میں ہندوستان کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔