گاندربل// سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ نے جمعہ کو یونیورسٹی کے انٹر ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ-2022 کا آغاز کیا۔افتتاحی میچ میں فزیکل ایجوکیشن نے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل اینڈ گورننس کو 11-0 سے شکست دی۔ ایم پی کے ہاشم ویران ایڈ سمسٹر III کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا کیونکہ اس نے چار گول اسکور کیے اور دو کو اسسٹ کیا۔پروفیسر فاروق احمد شاہ نے کہا کہ ’’جیت یا ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن جو چیز اہم ہے وہ کھیل کی روح کو برقرار رکھنا ہے۔‘‘رجسٹرار، پروفیسر ایم افضل زرگر ،ڈین اسکول آف ایجوکیشن، پروفیسر سید ظہور احمد گیلانی، ڈائریکٹر تلملا کیمپس، پروفیسر شاہد رسول، ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر (DSW)/فنانس آفیسر ڈاکٹر معراج الدین شاہ نے بھی اجتماع سے خطاب کیا ۔افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی جو کہ 23 ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے ۔