سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ حکومت15اکتوبر کو شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئےکشمیری پنڈت کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت فراہم کرے گی۔
ایل جی جموں وکشمیر کے دفتر نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر بتایا کہ پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کو مستقل سرکاری ملازمت دی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا،”شہید شری پورن کرشن بھٹ جی کے اہل خانہ سے جموں میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنی تعزیت پیش کی۔ انتظامیہ ان کی اہلیہ کو مستقل سرکاری ملازمت اور خاندان کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی”۔
یاد رہے کہ پورن کرشن بھٹ کو اس سال 15اکتوبر کو شوپیاں ضلع کے چوہدری گنڈ گاؤں میں مشتبہ مسلح افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔
مہلوک کشمیری پنڈت کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی جائے گی:ایل جی