جاوید اقبال
پونچھ//بھارتی فوج نے در اندازی کی کوشش ناکام ہوئے پونچھ سیکٹر میں ایک جنگجو کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاعی زرائع نے بتایا، پونچھ سیکٹر میں فوج کے اہلکاروں نے لائن آف کنٹرول پر کچھ افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی، جس دوران وہ لائن آف کنٹرول کے پار سے بھارتی حدود میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ چوکس فوجی اہلکاروں نے دراندازوں کو للکارا جس کے بعد جنگجووں نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد ایک جنگجو ہلاک ہو گیا، جس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
دفاعی زرائع نے مزید بتایا کہ مارے جنگجو کے قبضے سے 2اے کے 47رائفلز، ایک پستول اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میںآپریشن جاری ہے اور علاقے کی تلاشی کاروائی بھی کی جا رہی ہے۔