کیلیفورنیا// مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے تصدیق شدہ اکاونٹ حاصل کرنے کی ماہانہ فیس بتادی ہے۔
بلیو ٹک یعنی ٹویٹر پر تصدیق شدہ اکاونٹس کے لیے اب صارف کو ہر ماہ 8 ڈالر ادا کرنے ہوں گے اور یہ پیسے ملک کے لحاظ سے مختلف ہوں گے۔
ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کے بعد عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹویٹر پر تصدیق شدہ اکاونٹس کے لیے فیس لگاسکتے ہیں۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جانے لگی تھی کہ مسک 20 ڈالر (تقریباً 4500 روپے) ماہانہ وصول کر سکتا ہے۔
تمام قیاس آرائیوں کے بعد اب ایلون مسک نے خود ہی بلیو ٹک کی ماہانہ فیس بتادی ہے۔
ٹوئٹر پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والے امریکی مصنف اسٹیفن کنگ نے ٹوئٹ کی کہ بلیو چیک رکھنے کے لیے ماہانہ $20؟ انہیں (ٹوئٹر کو) چاہیے کہ بلیو چیک رکھنے کے لیے ماہانہ 20 ڈالر مجھے ادا کریں۔
اسٹیفن کنگ کی ٹوئٹ کے جواب میں ایلون مسک نے بھی کہا کہ ہمیں کئی طرح کے بل ادا کرنے ہوتے ہیں۔ ہم مکمل طور پر مشتہرین پر انحصار نہیں کر سکتے۔ 8 ڈالرز ماہنہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟
دنیا بھر میں بلیو ٹِکس کی ادائیگی کے لئے پیسوں کی وصولی پر کی جانے والی شکایات پر ایلون مسک نے واضح کیا کہ شکایت کرنے والے شکوہ کرتے رہیں لیکن انہیں کو 8 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
تصدیق شدہ ٹویٹر صارفین کو ماہانہ8ڈالر ادا کرنے ہوں گے:ایلون مسک